امن مذاکرات اور تیل کی قیمتوں میں کمی

Spread the love

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ڈیزل اور پیٹرول سمیت دیگر مصنوعات سستی کر دی گئی ہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے جبکہ پیٹرول میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، اور نئی قیمتوں کا مقصد عام شہری کو ریلیف دینا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بھاری مالی وسائل بھی خرچ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجویز دی گئی تھی کہ تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ جزوی طور پر حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے، تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کر دی تاکہ مکمل ریلیف عوام کو منتقل کیا جا سکے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے مختلف ذرائع سے وسائل اکٹھے کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے، جبکہ کسانوں کے لیے لاگت کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ موٹر سائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے