بھارتی موسیقی کی معروف اور لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
اطلاعات کے مطابق آشا بھوسلے کو بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے بااثر اور مقبول آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر کے بعد مداحوں میں گہری تشویش پائی جا رہی تھی۔
یاد رہے کہ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کم عمری میں کیا اور کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں مختلف زبانوں میں ہزاروں گانے ریکارڈ کیے۔ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔
