تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے کے چھ ممالک نے اسرائیل کو گھیرنے اور کمزور کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کے بقول اسرائیل نے نہ صرف ان کوششوں کا مقابلہ کیا بلکہ مخالفین کو کمزور بھی کیا ہے۔
نیتن یاہو نے یہ بات مشرق وسطیٰ کے نقشے کے سامنے کھڑے ہو کر کہی، جسے تجزیہ کار ایک سخت اور جارحانہ پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سفارتی سطح پر بھی پیش رفت سامنے آ رہی ہے، جہاں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں منگل کے روز مذاکرات متوقع ہیں۔ یہ بات چیت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔
