پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

Spread the love

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی ہے۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 201 رنز کا مطلوبہ اسکور 43ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ غازی غوری 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان نے 28، معاذ صداقت نے 8 اور سلمان آغا نے 6 رنز بنائے۔ عرفات منہاس 18 اور عبدالصمد 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز بنائے۔ میتھیو کوہنیمن نے 24 اور ایلکس کیری نے 19 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔اس جیت کے ساتھ پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 جون کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ یہ پاکستان کا ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 1000واں میچ تھا۔ کپتان شاہین آفریدی نے اس موقع کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے