روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق سوال پر بھارتی صحافی کو دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے جواب دیا ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان چین کے زیرِ اثر ہے، پاکستان ایک خودمختار اور بڑا ملک ہے جس کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں۔
پیوٹن نے چین کے ساتھ روس کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون جاری ہے اور آئندہ بھی یہ تعاون برقرار رہے گا۔
ایران سے متعلق سوال پر روسی صدر نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں اور روس بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین تنازعات کے پرامن حل تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔
