وزیرِاعظم کی وزیرِ پیٹرولیم کو کراچی جا کر مقامی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

Spread the love

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کو فی الفور کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ وزیرِ پیٹرولیم کراچی جا کر مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی مقدار کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے مذاکرات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جس قدر ممکن ہو، عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے