تمام ممالک کی ڈیجیٹل خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، چین

Spread the love

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ممالک کو فریق بنانے کی امریکا کی ممکنہ تیاری پر چین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین مصنوعی ذہانت کے معاملے پر بلاک بندی اور فریق بندی کی مخالفت کرتا ہے، تمام ممالک کی ڈیجیٹل خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہر ملک کو اپنی قومی ضروریات کے مطابق شراکت دار منتخب کرنے کا حق حاصل ہے، مصنوعی ذہانت پوری انسانیت کا مشترکہ اثاثہ ہے، اس شعبے میں عالمی تعاون ضروری ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کئی ممالک کو امریکی اے آئی اتحاد سے خارج کرنے کی وارننگ دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی مسودے کےمطابق چینی اے آئی اتحاد والے ممالک کو امریکی اتحاد سے خارج کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے