ایران کو مالی سہولت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشیر اماراتی صدر

Spread the love

اماراتی صدر کے مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران کو نہ مالی امداد دی، نہ کسی گروپ اور ملک کے ویزے منسوخ کیے۔ 

 ابوظبی سے جاری بیان میں ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا کہ ایران کو مالی سہولت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، متحدہ عرب امارات کے خلاف جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ بعض افراد کے اماراتی ویزے منسوخ کرنے کی خبریں بھی غلط ہیں، افواہوں کے بجائے زمینی حقائق اور اقدامات اہم ہیں۔ 

ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا کہ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ عرب امارات خطے کی صورتحال سے نمٹنے اور مستقبل کی تیاری پر توجہ دے رہا ہے۔

اماراتی صدر کے مشیر نے کہا کہ ورکرز کے اقامے منسوخ کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ایران کو مالی سہولتیں دینے سے متعلق اطلاعات بھی غلط ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے