’کینیڈا برسوں سے امریکا کو لوٹ رہا ہے اب کوئی رعایت نہیں‘ ٹرمپ

Spread the love

امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کی آٹو انڈسٹری پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ کینیڈا برسوں سے امریکا کو لوٹ رہا ہے کینیڈا کے زائد ٹیکسز کی وجہ سے امریکا کو سالانہ 60ارب ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے اور ان زائد ٹیکسز نے امریکی کسانوں کی زندگی اجیرن بنا دی اب مزید برداشت نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یکم جنوری سے کینیڈا کی چھوٹی بڑی گاڑیوں، آٹو پارٹس، اسٹیل پر درآمدی ڈیوٹی 50 فیصد ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا 95 فیصد تجارت امریکا سےکرتا ہے اب مزید رعایت نہیں دیں گے امریکا کو کینیڈا کی ضرورت نہیں لیکن انہیں ہماری ضرورت ہے۔

ردعمل 

امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے 50 فیصد ٹیرف کے ردعمل میں کینیڈا نے بھی اس پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔

اوٹاوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ اب کینیڈا بھی 8 ستمبر سے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیل، ڈیری، گھریلو آلات، الیکٹرانکس سمیت امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد ہوں گے، امریکا کینیڈا کو نقصان پہنچانے اور تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مارک کارنی کے مطابق امریکا اور کینیڈا کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والے شدید تجارتی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے، جس کے بعد دونوں دیرینہ تجارتی شراکت داروں اور اتحادیوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیوز کانفرنس سے خطاب میں مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا امریکی نئے ٹیرف کا "ڈالر بہ ڈالر” جواب دے گا تاکہ کینیڈین کارکنوں، کسانوں، خاندانوں اور کاروباری اداروں کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔

مارک کارنی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اہم نہ امریکا کی پیشکش قبول کرسکتے اور نہ ہی امریکی مطالبات مانیں گے، کینیڈا کی خودمختاری پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا نے بہت زیادہ مطالبات کیے اور پیشکش بہت کم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے