مادھوری ڈکشٹ کے شوہر نے انوشکا اور ویرات کی لندن منتقلی کی وجہ بتا دی

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر اور معروف سرجن ڈاکٹر شری رام مادھو نینے نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے لندن منتقل ہونے کا فیصلہ پرائیویسی اور اپنے بچوں کی عام ماحول میں پرورش کے لیے کیا۔

یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر شری رام نینے نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے اپنی ملاقات اور ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کیا۔

انہوں نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اور بااخلاق انسان ہیں اور میں ان سے کئی مرتبہ ملاقات کر چکا ہوں۔

ڈاکٹر شری رام نینے نے کہا کہ ایک مرتبہ انوشکا شرما سے گفتگو کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ دونوں لندن منتقل ہونے پر غور کر رہے تھے کیونکہ انہیں بھارت میں اپنی کامیابی اور شہرت کے باعث معمول کی زندگی گزارنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے