پاکستانی فلم اسٹار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق نہیں ہوئی بلکہ ہم علیحدہ رہ رہے ہیں۔
ارباز خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز معروف فلم ساز سید نور کی فلم ’گھونگھٹ‘ سے کیا تھا، جبکہ انہوں نے پنجابی اور پشتو فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ارباز خان معروف پشتو فلم اداکار آصف خان کے بیٹے ہیں، انہوں نے 2004ء میں فلم اداکارہ خوشبو خان سے شادی کی تھی اور دونوں کے 2 بیٹے اریان خان اور شایان خان ہیں۔
چند روز قبل خوشبو خان کی جانب سے طلاق کا اعلان کیے جانے کے بعد ارباز خان نے بھی اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے وضاحت کر دی۔
