وفاقی حکومت نے درآمدی چینی برآمد کرنے کیلئے عمل شروع کر دیا

Spread the love

ٹی سی پی نے درآمدی چینی کو برآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP) نے 1 لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے بولیاں طلب کی ہیں۔

ٹی سی پی نے 28 ستمبر تک الیکٹرانک بولیاں مانگی ہیں۔

ٹینڈر دستاویز کے مطابق مینول بولیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 3 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی تھی۔

واضح رہے پاکستان نے چینی کی درآمد پر تقریباً 50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے