ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ پر پاکستان کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا، موجودہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی اس میدان پر ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا!

Spread the love

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واروکشائر کاؤنٹی کا ہوب گراؤنڈ ایجبسٹن آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا میزبان ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شامل کوئی بھی کھلاڑی اس میدان پر انگلینڈ کے مقابلے پر ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔

کپتان بابراعظم 65، شان مسعود 49 اور فاسٹ بولر محمد عباس پاکستان کے لئے 32 ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، اور انگلینڈ کا ایک سے زیادہ مرتبہ دورہ کرچکے ہیں، البتہ ان تمام کھلاڑیوں کا ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ پر یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 8 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں، جہاں مکمل طور پر انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف برتری حاصل ہے۔

اس گراونڈ پر پاکستان نے پہلا ٹیسٹ مئی جون 1962 کو جاوید برکی کی قیادت میں کھیلا تھا، جہاں ٹیڈ ڈیکسٹر کی قیادت میں کھیلنے والی انگلش ٹیم نے پاکستان کو اننگز اور 24 رنز سے شکست دی تھی۔

جون 1971 میں انتخاب عالم کی قیادت میں انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ ڈرا رہا تھا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 195 اوورز میں 7 وکٹ پر 608 رنز بنائے تھے، اس ٹیسٹ میں ظہیر عباس نے 467 گیندوں پر 274 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جو اس میدان پر کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے