بالی ووڈ میں طاقتور اور مسکیولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی: بپاشا باسو

Spread the love

نامور بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے بالی ووڈ میں فٹنس کو متعارف کروانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری میں طاقتور اور مسکیولر خواتین کے جسمانی معیار کی بنیاد میں نے رکھی۔

بپاشا باسو نے اداکارہ مرونال ٹھاکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورِ عروج کے فٹنس سفر اور انڈسٹری میں خوبصورتی کے معیارات پر گفتگو کی۔

بپاشا باسو نے بتایا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، تو اس وقت اداکاراؤں کے لیے ’سلم اینڈ ٹرم‘ یا ’زیرو سائز‘ ہونا ضروری سمجھا جاتا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے مسکیولر، جم ٹرینڈ اور فٹ باڈی کے ذریعے اس سوچ کو بدلا۔

بپاشا کا کہنا تھا کہ شروعات میں لوگوں نے اور مسکیولر جثہ (فزیک) پر حیرت کا اظہار کیا، لیکن بعد میں یہی لُک بالی ووڈ میں اداکاراؤں کیلئے طاقت اور فٹنس کی نئی علامت بن گیا۔

اس دوران اداکارہ مرونال ٹھاکر نے بپاشا باسو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بپاشا نے ہمیشہ روایتی فریم سے باہر نکل کر خود کو اعتماد کے ساتھ پیش کیا، جس سے نئی نسل کی اداکاراؤں کو اپنے حقیقی جسمانی خدوخال کو قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے