پیٹرول سستا، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

Spread the love

حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے اور ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے ہوگی۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ مکینزم کے تحت 18 ستمبر کے لیے قیمتوں میں رد و بدل کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے