پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 6118 پوائنٹس کا اضافہ

Spread the love

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 6118 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 173,962 پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران انڈیکس 3944 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ بلند ترین سطح 174,106 اور کم ترین سطح 170,161 ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس ہفتے مجموعی طور پر 1.06 ارب شیئرز کے سودے 72 ارب روپے میں طے پائے۔

دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں کمی ریکارڈ کی گئی، جو ہفتہ وار بنیاد پر 549 ارب روپے کم ہو کر 19,166 ارب روپے رہ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے