روزانہ ہول گرین بریڈ کے دو سلائس کمر کا سائز کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں، تحقیق

Spread the love

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ہول گرین بریڈ کے دو سلائس آپ کی کمر کا سائز کم کرنے، کولیسٹرول کی سطح گھٹانے اور ایسی پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں جو دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق روزانہ تقریباً دو بڑے سلائس کے برابر ہول گرین (ثابت اناج) روٹی کھانے کا تعلق دل کی صحت کے حوالے سے کئی فوائد سے منسلک ہے، جن میں وزن میں کمی بھی شامل ہے۔

سائنس دانوں نے یہ نتائج اس وقت حاصل کیے جب انہوں نے ہول گرین غذاؤں اور قلبی صحت کے درمیان تعلق پر ہونے والی تمام دستیاب تحقیقات کا تجزیہ کیا، جن میں 87 کلینیکل ٹرائلز بھی شامل تھے۔

ثابت اناج سے مراد ایسی غذائیں ہیں جن میں اناج کے تمام حصے شامل ہوتے ہیں، جبکہ عام طور پر پروسیسنگ کے دوران اناج کے کچھ حصے نکال دیے جاتے ہیں۔ ثابت اناج کی روٹی کے علاوہ دلیہ، ہول ویٹ پاستا اور براؤن رائس بھی اس میں شام ہیں، جو عام پاستا اور سفید چاول کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش متبادل سمجھے جاتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق روزانہ صرف 48 گرام ہول گرین، جو تقریباً دو بڑے سلائس (براؤن بریڈ) یا ایک پیالے دلیے کے برابر ہے، دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ تاہم، سب سے نمایاں بہتری اس وقت دیکھی گئی جب روزانہ استعمال 60 سے 100 گرام تک بڑھایا گیا، جو چار بڑے سلائس کے برابر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے