محمد رضوان کی آئی سی سی سے اینٹی کرپشن کارروائی سے متعلق رہنمائی کی درخواست

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے رہنمائی کی درخواست کرتے ہوئے موبائل فون لے جانے اور اینٹی کرپشن کارروائی سے متعلق رہنمائی مانگ لی۔ 

محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے پورٹل پر جا کر آن لائن درخواست دی، جہاں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی اینٹی کرپشن یونٹ کارروائی سے آگاہ یا اس میں شامل تھی؟ 

انہوں نے یہ دریافت کیا کہ فون طلب کرنا، برطانیہ سے پاکستان منتقلی آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق تھی یا نہیں؟ فرانزک معائنے کا طریقہ کار آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق تھا یا نہیں؟

محمد رضوان نے آئی سی سی سے آئندہ تعاون سے متعلق اپنی ذمہ داریوں، طریقہ کار کی وضاحت بھی طلب کرلی اور کہا کہ کسی ادارے یا فرد کے خلاف شکایت نہیں کر رہے، معاملے کی وضاحت چاہتے ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے