کترینہ کیف پر تنقید، علی ظفر حمایت میں بول پڑے

Spread the love

 پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اداکارہ کترینہ کیف کے ماں بننے کے بعد بڑھتے وزن پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے خلاف آواز اٹھا دی۔

علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

علی ظفر نے کہا ہے کہ میں یہ بات اس لیے نہیں کر رہا کہ خود کو اس معاملے میں کوئی بڑا ماہر سمجھتا ہوں بلکہ اس لیے کہ ہم سب کو اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لے کر ضروری اصلاح کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرد اکثر خواتین سے ان کی زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے سے قائم معیار پر پورا اترنے کی توقع رکھتے ہیں، جو لوگوں کو دیکھنے کا درست طریقہ نہیں۔

علی ظفر نے کہا ہے کہ ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی جدوجہد سے گزر رہا ہے، اس لیے ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے، قبول کرنے، سراہنے اور مثبت رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

علی ظفر نے کترینہ کیف پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ مردوں کی یہ سوچ کیوں ہے کہ وہ خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کریں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے