محبت میں مبتلا امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح

Spread the love

کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرنا
میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ عادل شہزاد سے شادی کرلی۔
عادل شہزاد کا کہنا ہے کہ تین سال قبل سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں فیس بک پر رابطہ ہوا اور پھر یہ تعلق سنجیدہ رشتے میں بدل گیا۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے روزانا مرینا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور اپنی خوشی سے عادل شہزاد سے شادی کی۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرنا

اس منفرد شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین مختلف آراء اور تبصرے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے