لاہور، چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا ختم

Spread the love

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کیخلاف لاہور کے چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کردیا گیا۔

33 روز سے جاری دھرنا بغیر اعلان کے ختم کیا گیا ہے۔

ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ کراچی سے شروع ہوگا، کراچی سے ٹرین مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے، لاہور میں دھرنے کی جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دھرنا ختم ہونے پر چیئرنگ کراس پر جزوی طور پر ٹریفک بحال ہوگئی، صفائی کا کام شروع کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے