کراچی: سرجانی میں مبینہ پولیس مقابلہ، خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا ملزم ہلاک

Spread the love

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا ملزم ہلاک ہوگیا۔ 

ایس ایس پی ویسٹ  طارق الہٰی مستوئی کے مطابق پولیس ملزم کو آلہ قتل سریا کی برآمدگی کے لیے لے گئی تھی۔پولیس افسر و اہلکار آلہ قتل ڈھونڈنے میں مصروف تھے تو ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس اہلکار کا پسٹل نکال لیا۔

طارق الہٰی مستوئی کا کہنا ہے کہ ملزم نے فرار کی کوشش کے دوران چھینے گئے پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے اے ایس آئی نعمان شیخ گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق جوابی فائرنگ سے ملزم محمد ہمایوں خان ولد حسن خان موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ملزم سے پولیس اہلکار کا چھینا گیا پسٹل قبضے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ  لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے