لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون کا عدالت میں بیان قلمبند

Spread the love

لاہور: لاہور کی کینٹ کچہری میں غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کے لیے متاثرہ خاتون کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کے روبرو غیر ملکی خاتون کا دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کرلیا گیا، عدالتی کارروائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، خاتون کا 1 گھنٹے سے زائد وقت تک بیان ریکارڈ کیا گیا، بیان قلمبند ہونے کے بعد خاتون کو خفیہ راستے سے احاطہ عدالت سے باہر لے جایا گیا۔دوسری جانب متاثرہ خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں جنسی زیادتی کی نشاندہی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادتی  اور رضامندی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے، تینوں مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے بعد ڈی این اے کروایا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کاری میں خاتون سمیت گرفتار 3 افراد نے معاملہ مشکوک بنا دیا ہے، متاثرہ غیر ملکی خاتون کی ٹریول ہسٹری اور بیانات بھی مشکوک ہیں۔ لڑکی کے کپڑے کے کاروبار کرنے کے شواہد بھی نہیں مل سکے، لڑکی کے تین بار لاہور آنے  کی وجوہات بھی مشکوک ہیں، لڑکی کا لاہور آنے پر متعدد افراد کے ساتھ رابطہ رہا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے