رواں مالی سال عالمی سرمایہ منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کریں گے: محمد اورنگزیب

Spread the love

وفاقی وزیرِ خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال عالمی سرمایہ منڈیوں سے قرض لینے میں جلد بازی نہیں کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ قرض حکمتِ علمی کا مقصد عالمی سرمایہ منڈیوں تک رسائی بڑھانا اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ کم کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے منہگائی، زرِمبادلہ کے ذخائر اور شرح پالیسی کو مناسب سطح پر رکھنا ضروری ہے، پاکستان نے رواں سال اپریل میں 75 کروڑ ڈالرز کے بانڈز نجی طور پر جاری کیے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ کریڈیٹ انہانسمنٹ کے ذریعے چین کی پانڈا بانڈ مارکیٹ تک کامیاب رسائی حاصل کی، چین دوسری بڑی اور گہری بانڈ مارکیٹ ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء پاکستان کے لیے اہم ہے، پاکستان نے تقریباً 3 ہفتے قبل 3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز جاری کیے، پاکستان کے 3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کے لیے جاری کردہ حجم سے دگنی ڈیمانڈ موصول ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے