روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقع، عالمی منڈی میں قیمتیں کم

Spread the love

عالمی منڈی میں روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 37 سینٹ، یعنی 1.31 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالرز 35 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1 ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.42 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالرز 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر متفق ہو گئے ہیں، جس سے روسی تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے