پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ یہ کل کی بات لگتی ہے کہ پشاور میں میرے گھر مجھے ایک لڑکا ملنے آیا، بھائی ہارون کے ساتھ آنے والے لڑکے کا پاکستان کے لیے کھیلنا خواب تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معاذ صداقت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس نوجوان لڑکے کی آنکھوں میں بہت اُمیدیں تھیں اور دل میں عزم تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسی بچے معاذ صداقت کو پاکستان کی شرٹ پہنے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت سفر کا آغاز ثابت ہو گا۔
