بلاول بھٹو سے گورنر کے پی فیصل کنڈی کی ملاقات، اسکول سانحہ اور صوبے کی صورتحال پر بریفنگ

Spread the love

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ہونے والے اسکول کے سانحے سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ المناک حادثے میں 33 طلباء اور دو اساتذہ جاں بحق ہوئے۔ 

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسکول کے مالک کو ابتدائی تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق انکوائری کمیٹی بنادی ہے جو کل صبح حادثے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ دے گی۔

انھوں نے کہا کہ متاثرہ لواحقین کو فی خاندان 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 3 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ پولیس اہل کاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پولیس شہدا کے ورثاء میں پلاٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے