پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے، ہیری بروک

Spread the love

انگلش ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کا فائدہ ہوگا، پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ہیری بروک نے کہا کہ  ٹرائی سیریز میں 2 بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشنز اور یہاں کے کھلاڑیوں کو جانتا ہوں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکا ہوں، یہاں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے مجھے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے، ہم ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جو کسی بھی ہدف کا تعاقب کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے