کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
پوپ لیو کی پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے ہونے والی سرجری کے بعد پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے۔ویٹی کن کے مطابق پوپ لیو اسپتال سے ڈسچارج کے لیے تیار ہیں، پوپ لیو ممکنہ طور پر اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ پوپ لیو کے طبی معائنے کے دوران پھیپھڑے میں ایک رسولی پائی گئی تھی، بعدازاں انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
