شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل غیرفعال شاہی ارکان رہیں گے

Spread the love

بادشاہ چارلس نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ واپسی کے بعد بھی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل بدستور غیرفعال شاہی ارکان رہیں گے۔

بادشاہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس ’فعال شاہی ارکان‘ کے طور پر کام نہیں کریں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس خط کا مقصد حالیہ دنوں امریکا سے برطانیہ واپس آنے والے شہزادہ ہیری اور میگھن کی حیثیت کو واضح کرنا ہے۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق یہ جوڑا اب ہز اور ہر رائل ہائینس کے القاب استعمال کرنے کے اہل نہیں ہوگا اور وہ نجی شہری بن کر رہیں گے۔

شاہی محل کے ذرائع کے مطابق بادشاہ کا خط شہزادہ ہیری کی ٹیم، سرکاری محکموں، فوجی حکام اور لارڈ لیفٹیننٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔

اس خط میں واضح کیا گیا ہے کہ سسیکس جوڑے کی جانب سے انجام دی جانے والی کوئی بھی مصروفیات نجی حیثیت میں ہوں گی اور وہ شاہی خاندان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے