ایران جنگ کے اخراجات و امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں پر ٹرمپ پر شدید تنقید

Spread the love

امریکی سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس مرفی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینیٹر الزبتھ وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے دوران کم از کم 23 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ٹیکس دہندگان کے 45 ارب ڈالرز سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔

امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ تنازع کو تقریباً 8 ماہ ہونے والے ہیں، تاہم کوئی یہ وضاحت نہیں کر پا رہا کہ اس جنگ سے کیا حاصل ہوا ہے اور یہ کب ختم ہو گی؟

دوسری جانب سینیٹر کرس مرفی نے امریکی انتظامیہ کی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ شروع کی، لیکن امریکی فوجیوں، سفارت کاروں اور اربوں ڈالرز مالیت کے فوجی اڈوں کے تحفظ کے لیے کوئی قابلِ عمل منصوبہ موجود نہیں تھا۔

کرس مرفی نے اسے انتظامیہ کی مکمل نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتِ حال پر ہر امریکی شہری کو شدید غصہ ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے