کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: علی رضا سید

Spread the love

کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یومِ سیاہ ہے، کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے اور کشمیری عوام کو آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیے۔

چیئرمین علی رضا سید نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے حوالے سے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیری عوام کی امنگوں اور مرضی کے خلاف اپنی فوجیں سرینگر میں اتار کر ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر فوجی قبضے کا آغاز کیا، کشمیری عوام اس اقدام کو اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حقِ خودارادیت کے منافی سمجھتے ہیں اور  اسی لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے اس قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے کہا کہ کشمیری عوام خواہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں رہتے ہوں، آزاد کشمیر میں آباد ہوں یا دنیا کے کسی بھی حصے میں مقیم ہوں، ہر سال 27 اکتوبر کو احتجاجاً یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع اور کشمیری عوام کی مشکلات کی جانب مبذول کروائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے