شلپا شیٹی کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا: راج کندرا

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارتی کاروباری شخصیت راج کندرا نے جیل میں قیام کے دوران اپنی اہلیہ سے متعلق گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ اور خاندان کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

راج کندرا نے حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو میں ماضی کی ایک تکلیف دہ یاد کا ذکر کیا اور بتایا کہ جیل کے دوران ایک خبر نے مجھے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا تھا۔

راج کندرا کے مطابق مجھے میڈیا کے ذریعے یہ خبر ملی کہ شلپا شیٹی مجھے چھوڑ رہی ہیں اور دونوں میں طلاق ہونے والی ہے، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ محض ایک افواہ تھی، تاہم اس خبر نے مجھے پوری رات سونے نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت مجھے زندگی بے معنی محسوس ہونے لگی تھی کیونکہ میرے لیے اہلیہ اور خاندان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

 راج کندرا نے اعتراف کیا کہ اس کیفیت میں مجھے اپنی زندگی ختم کرنے کے خیالات بھی آئے۔

راج کندرا کے مطابق اگلے روز شلپا شیٹی سے بات ہونے کے بعد صورتِ حال بدل گئی، اداکارہ نے طلاق سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، جس سے مجھے حوصلہ ملا۔

واضح رہے کہ راج کندرا نے 2009ء میں اداکارہ شلپا شیٹی سے شادی کی تھی۔

جولائی 2021ء میں راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش مواد تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 

بعد ازاں تقریباً 2 ماہ حراست میں رہنے کے بعد ستمبر 2021ء میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

راج کندرا نے 2023ء میں بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم ’UT69‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے