اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے 7 قصبوں سے انخلاء کا حکم

Spread the love

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران ضلع سیدون کے متعدد قصبوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ضلع سیدون کے 7 قصبوں کے مکینوں کو انخلاء کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔اس کے علاوہ ضلع جیزین کے قصبوں ملاخ اور کفرہونہ کے رہائشیوں کو بھی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے