راولپنڈی: ستھرا پنجاب کی گاڑی آگ لگنے سے مکمل تباہ

Spread the love

راولپنڈی میں وارث خان کے علاقے مری روڈ پر ستھرا پنجاب پروگرام کی ایک کچرا بردار گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کچرا لے کر لیاقت باغ ٹرانسفر اسٹیشن جا رہی تھی کہ راستے میں اس میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا، تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیوں میں آگ لگنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے