وزیر خزانہ نے امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق کردی

Spread the love

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق کرتے ہوئے ستمبر تک درخواست پر پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا سے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فیسیلٹی کی تحت درخواست کی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ درخواست امریکی محکمہ خزانہ کے پاس ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشن زیر غور ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرضوں کی مدت 10 سال تک لے جانا چاہتے ہیں، امریکی بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے