آسٹریلیا: سڑک پر عبادت کرنیوالی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا

Spread the love

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی، تاہم حادثے کا ذمے دار ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 20 سالہ پاکستانی طالبہ سامعہ ملک 6 مئی 2025ء کی شب ہِل کرسٹ کے علاقے میں نارتھ ایسٹ روڈ پر تقریباً 4 منٹ تک عبادت کی حالت میں گھٹنوں کے بل بیٹھی دکھائی دیں۔

موقع پر موجود افراد نے انہیں دیکھا، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی یہ منظر ریکارڈ ہوا، اسی دوران 19 سالہ ایشٹن جیکب فرینڈ کی گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کی قید کی سزا معطل کیے جانے کے ساتھ اسے 10 سال کے لیے گاڑی چلانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد جیکب فرینڈ گاڑی روکے بغیر آگے بڑھ گیا تھا، اس نے لاپروائی سے گاڑی چلانے کے نتیجے میں کسی شخص کی موت کا سبب بننے اور مہلک حادثے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے کے الزامات قبول کر لیے، جمعے کو عدالت میں اسے سزا سنائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے