ملک میں جمہوریت کیلئے ہر طرح کے مذاکرت پر تیار ہیں، محمود اچکزئی

Spread the love

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے لیے ہر طرح کے مذاکرت پر تیار ہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ آئین نے گارنٹی دی تھی کہ ملک میں جمہوری نظام ہوگا، ہمارا آئین کہتا ہے پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس نے کہا کہ متفقہ آئین کو متنازع بنایا جا رہا ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے،  بلوچستان میں ایمرجنسی لگائیں وہاں حالات زیادہ خراب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے