اتنی عزت تو دے ہی سکتے ہیں کہ نامناسب زاویوں سے تصاویر نہ لیں: سلمان خان

Spread the love

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اداکاراؤں کی نامناسب زاویوں سے تصاویر لینے پر فوٹو گرافرز کی ایک بار پھر کلاس لے لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی میں آئیفا 2027ء کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران فوٹو گرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نامناسب زاویوں سے تصاویر نہیں لینی، یہ یاد رکھنا، آپ لوگ اتنی عزت تو دے ہی سکتے ہیں۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ فوٹو گرافرز کو کم از کم اتنا خیال ضرور رکھنا چاہیے کہ ان کی تصاویر کسی کے لیے باعثِ تکلیف نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے پروگرام ’بگ باس 20‘ کے ایک ایپی سوڈ میں بھی اس مسئلے پر آواز اٹھائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے