اسرائیل نے یمن میں حوثی جنگجوؤں سے متعلق انٹیلی جنس امریکا کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کی جانے والی انٹیلی جنس کا مقصد یمن میں حوثیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے اور آبنائے باب المندب میں آزاد بحری آمدورفت یقینی بنانے میں مدد دینا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امریکا سے اس سلسلے میں مدد طلب کی تھی، جس پر واشنگٹن نے یہ درخواست اسرائیل تک پہنچائی، اسرائیل نے حوثیوں کو خطے کے لیے ایک وسیع تر خطرہ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کو انٹیلی جنس فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔
