اہلیہ جیلینا ماضی میں میرے ٹینس حریف کو ڈیٹ کرتی تھیں: نوواک جوکووچ کا انکشاف

Spread the love

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جیلینا ایک وقت میں میرے ہی ایک ٹینس حریف کو ڈیٹ کرتی تھیں، جس کے ساتھ میری آج بھی دوستی ہے۔

ٹینس کی دنیا میں بے مثال کامیابیاں سمیٹنے والے نوواک جوکووچ کے کیریئر میں ان کی اہلیہ جیلینا کا بھی اہم کردار رہا ہے، جو آغاز ہی سے ان کی سب سے بڑی حامی رہی ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوواک جوکووچ نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ جیلینا کے بارے میں اپنے ٹینس حریف سے سنا تھا۔

جوکووچ کے مطابق میرا دوست اور مذکورہ ٹینس کا کھلاڑی ایک ہی کلب میں کھیلتے تھے، ایک علاقائی ٹینس لیگ جیتنے کے بعد اس کھلاڑی نے جیلینا کو شادی کی پیشکش بھی کی۔

جوکووچ نے واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ حریف کھلاڑی نے اپنی شرٹ اتاری تو اس کے نیچے سفید شرٹ پہنی ہوئی تھی جس پر لکھا تھا کہ جیلینا میں تم سے محبت کرتا ہوں، اس وقت میں اور میرے دوست یہ دیکھ کر حیران ہوئے اور سوچا کہ یہ سب کچھ بہت عجیب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے بعد جیلینا اسی دوستوں کے گروپ میں دوبارہ نظر آتی رہیں، جبکہ نوواک جوکووچ کے مونٹی کارلو منتقل ہونے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔

جوکووچ نے بتایا کہ جیلینا کو ماضی میں ڈیٹ کرنے والا کھلاڑی آج بھی میرا دوست ہے، تاہم دونوں نے کبھی جیلینا کے حوالے سے آپس میں بات نہیں کی، ہم دونوں اس معاملے میں بہت غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

نوواک جوکووچ اور جیلینا نے 8 سال سے زائد عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔

جوکووچ نے جیلینا کو شادی کی پیشکش کے لیے ایک گرم ہوا کے غبارے کا انتظام کیا، جس پر کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ تحریر تھا۔

ابتداء میں جیلینا اس انتظام کو دیکھ کر الجھن کا شکار ہو گئیں، تاہم جب جوکووچ نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انہیں شادی کی پیشکش کی تو یہ لمحہ ان کے لیے یادگار بن گیا۔

دونوں نے 2014ء میں نوواک جوکووچ کے دوسری ومبلڈن چیمپئن شپ جیتنے کے بعد شادی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے