بادشاہ اور ایشا رِکھی کے درمیان شادی کے 5 ماہ بعد باہمی رضامندی سے طلاق

Spread the love

معروف بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی نے شادی کے صرف 5 ماہ بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

گلوکار بادشاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ میں نے اور ایشا رِکھی نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور میں اس مشکل وقت میں سب سے میری اور ایشا کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

بادشاہ نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر یہ میرا واحد بیان ہو گا اور کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں یا مفروضوں سے گریز کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اور ایشا رِکھی کے درمیان اختلافات کی خبریں جولائی میں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہیں۔

اسی دوران ایشا رِکھی نے بادشاہ کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ایک مجموعہ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہر طوفان ایک سبق ہے، ہر دعا امید ہے۔

اس پیغام کے بعد مداحوں نے اس جوڑی کے تعلق میں مشکلات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں۔

یاد رہے کہ ایشا رِکھی نے رواں سال جون میں ہی ایک آن لائن سوال و جواب کے سیشن کے دوران بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔

اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کا اعلان ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے کہ ایشا رِکھی ممکنہ طور پر سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ کے امیدواروں میں شامل ہو سکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اس سے قبل جیسمین مسیح سے شادی کے بندھن میں تھے، دونوں نے علیحدگی کے بعد 2020ء میں طلاق کو حتمی شکل دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے