عالمی بینک نے پاکستان کی ترقیاتی صورتحال سے متعلق سال 2026ء کی اقتصادی رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 26-2025ء میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی قرضوں کی درجہ بندی بہتر کی ہے جبکہ پاکستان نے عالمی منڈی میں 750 ملین ڈالر اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز بھی جاری کیے۔
رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی جس میں لائیو اسٹاک نے اہم کردار ادا کیا جبکہ خدمات کے شعبے میں 4.1 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار کے 2.6 فیصد کے برابر رہ گیا۔
عالمی بینک کے مطابق مالی سال 26-2025ء میں عمومی مہنگائی کی اوسط شرح 7.1 فیصد رہی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی۔
