رپورٹ : محبوب علی شیخ
چوتھی کینیڈین ڈویژن کو ٹورنٹو کے Denison Armoury میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا، جو کینیڈین آرمی کی جدید کاری اور تنظیمِ نو کے عمل میں ایک اہم مرحلے کی علامت ہے۔
اس تقریب کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل M.C. Wright, CMM, MMV, CD، کمانڈر کینیڈین آرمی اور بریگیڈیئر جنرل Éric Landry, MSM, CD، کمانڈر 4th Canadian Division اور Joint Task Force Central کے ہمراہ شرکت کی۔
یہ تقریب کینیڈین آرمی کے لیے ایک اہم منتقلی کی علامت تھی، کیونکہ فوج جدید کاری کی کوششوں اور تبدیل ہوتے ہوئے آپریشنل ڈھانچے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
بطور صحافی چوتھی کینیڈین ڈویژن کی تقریب میں شرکت میرے لیے ایک منفرد اعزاز اور باعثِ فخر تھی۔
اس تقریب کا مقصد چوتھی کینیڈین ڈویژن کے پرچم تلے خدمات انجام دینے والے فوجی اہلکاروں، عسکری قیادت اور ان کے خاندانوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ یہ موقع ان کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت اور تعاون کو تسلیم کرنے کا بھی اہم موقع تھا۔
یہ ایک اہم تقریب تھی جس میں چوتھی کینیڈین ڈویژن کے پرچم تلے خدمات انجام دینے والے فوجیوں اور رہنماؤں، اور ان کے خاندانوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر خصوصی طور پر اونٹاریو کی لیفٹیننٹ گورنر، محترمہ ایڈتھ ڈومونٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں فوجیوں اور رہنماؤں کی خدمات، قربانیوں اور کینیڈا کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس نوعیت کی تقریبات غیر معمولی اہمیت رکھتی ہیں، کیونکہ یہ خدمت، قربانی، قیادت، فرض اور کینیڈا سے وابستگی جیسی اقدار کو زندہ رکھنے اور آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
ان معززین نے کینیڈین آرمڈ فورسز کے ارکان اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم موقع کو وقار، احترام اور بھرپور توجہ کے ساتھ یادگار بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
یہ تقریب ایک نئے مرحلے میں منتقلی کی بھی علامت ہے، جس کے تحت کینیڈین آرمی کی ملک گیر جدید کاری اور تنظیمِ نو کے منصوبے کے حصے کے طور پر کینیڈین آرمی سپورٹ ڈویژن (CASD) کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
یہ اقدام حکومتِ کینیڈا کی جانب سے طے کردہ تزویراتی سمت سے بھی ہم آہنگ ہے۔ کینیڈین آرمی سپورٹ ڈویژن ملک بھر میں قائم آرمی سپورٹ گروپس کی کمان اور ذمہ داریاں سنبھالے گی، جس کا باقاعدہ آغاز 10 ستمبر 2026 سے ہوگیا
یہ تقریب جہاں تبدیلی کے ایک اہم مرحلے کی عکاس تھی، وہیں کینیڈین آرمڈ فورسز کی لگن، پیشہ ورانہ خدمات اور قومی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع بھی ثابت ہوئی۔
