ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

Spread the love

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی صدارت سنبھالی تو ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات کو مضبوط بنانا مقصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو مالی وسائل کی کمی کے مسائل سے نجات دلانا چاہتے تھے۔ مالی وسائل کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لڑکوں اور لڑکیوں کی جونیئر ٹیموں کو بھی بیرون ملک ٹورنامنٹس کےلیے بھیجا ہے۔ گزشتہ 10 سال میں پاکستان نے ہاکی ٹورنامنٹس میں اتنی شرکت نہیں کی جتنی گزشتہ ایک سال میں کی۔ ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے