لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ زمبابوے کے کھلاڑی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں پانچ ہفتوں کے تربیتی سیشن کے لیے موجود تھے۔
یہ تربیتی سیشن زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کے درمیان ایکسچینج پروگرام کا حصہ تھا جس کے تحت زمبابوے کے کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ بہتر بنانے اور نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا۔ ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
پانچ ہفتوں کے دوران کھلاڑیوں نے کرکٹ کی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا اور دوستی کے رشتے بھی مضبوط کیے۔
تربیتی سیشن مکمل ہونے پر لاہور قلندرز نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
