کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے واضح کیا ہے کہ کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ کینیڈا ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی روک تھام کی ضرورت کی حمایت کرتا ہے، لیکن کسی فوجی مداخلت میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی سیون ممالک ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ موقف اپنانے پر غور کریں گے۔دوسری جانب، امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی، جس کے جواب میں ایران نے دشمن کو سخت جوابی حملوں کی وارننگ دی ہے۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی شہریوں کو بندرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے اور آبنائے ہرمز کے ساتھ تمام پورٹ تنصیبات کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایران جنگ، کینیڈا کے وزیرِ اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
