مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات پاکستان میں روئی کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگے

Spread the love

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان کی مقامی منڈیوں تک پہنچنے لگے ہیں، جہاں روئی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روئی کا بھاؤ مزید ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 18 ہزار روپے فی من تک پہنچ گیا ہے، جبکہ گزشتہ دس روز کے دوران مجموعی طور پر قیمتوں میں 1500 روپے فی من کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیزی کے اثرات مقامی سطح پر بھی منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث روئی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید برآں، روئی کی درآمد میں تعطل اور معیاری روئی کی محدود دستیابی بھی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مقامی منڈی میں روئی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ برقرار رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے