پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں کہا کہ یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور کچھ لوگ محض ویوز حاصل کرنے کے لیے ان پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی اور اپنی ماں کی قسم کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی۔
علیزے شاہ نے بتایا کہ حالیہ وزن میں کمی محض ڈپریشن کی وجہ سے ہوئی، جس کے نتیجے میں دو ماہ میں 20 کلو وزن کم ہوا۔
واضح رہے کہ اداکارہ اپنے منفرد اسٹائل اور فیشن کے انتخاب کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
