چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں ثالثی کا کردار قابل تعریف ہے اور چین مسائل کے حل میں طاقت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دیتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک طرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کو کسی ملک کے اندرونی قوانین کے تابع کرنے کی حامی نہیں ہے۔
سفیر نے واضح کیا کہ غیر فوجی اہداف پر حملے نہیں ہونے چاہئیں اور بحری راستوں کی سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔
